Related News

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر جرمانہ عائد

پریٹوریا میں مسلح افراد کا ہاسٹل پر حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نوبل نہیں فیفا ہی سہی ، ٹرمپ کو امن ایوارڈ مل گیا

ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے کا قیمتی سامان چوری ہو گیا

ڈونباس ہمارا ہے طاقت سے حاصل کریں گے ، روسی صدر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر جرمانہ عائد
7 hours ago | بین الاقوامی | Hanif

یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمانہ آن لائن مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایکس نے غیر قانونی اور نقصان دہ مواد کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے، کمپنی کے خلاف تحقیقات دو سال تک جاری رہیں۔دوسری جانب فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ آزادیٔ اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے جبکہ امریکی حکام نے فیصلے کو امریکی کمپنیوں کے خلاف تعصب قرار دیا ہے۔یورپی یونین نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اقدام کسی قوم یا ملک کے خلاف نہیں بلکہ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت آن لائن ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا جبکہ ٹک ٹاک نے رعایتیں دے کر ممکنہ جرمانے سے بچاؤ حاصل کرلیا ہے ۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025