Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

پریٹوریا میں مسلح افراد کا ہاسٹل پر حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

10 hours ago | بین الاقوامی | ویب ڈیسک

پریٹوریا میں مسلح افراد کا ہاسٹل پر حملہ، 3 سالہ بچے سمیت  11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پریٹوریا : جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت11 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 25 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025