LogoMonday, October, 19, 2026

News Point PK

روس یوکرین مذاکرات متاثر نہیں کرنا چاہتا، امن معاہدے کیلئے پیش رفت ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

روس یوکرین مذاکرات متاثر نہیں کرنا چاہتا، امن معاہدے کیلئے پیش رفت ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک

19-Oct-2026
|

بین الاقوامی

روس یوکرین مذاکرات متاثر نہیں کرنا چاہتا، امن معاہدے کیلئے پیش رفت ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات متاثر ہوں یا ماسکو مذاکرات کی میز سے پیچھے ہٹ جائے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ کسی متعلقہ دستاویز پر فوری دستخط کرنے سے مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے، تاہم وہ بعد میں بھی اس پر دستخط کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ روس ایران کی اتنی مدد نہیں کررہا جتنی وہ کرسکتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ صورتِ حال برقرار رہے۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس میں ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے عالمی ڈیزل مارکیٹ متاثر ہورہی ہے، جس کے اثرات بالخصوص امریکی کسانوں، مویشی پالنے والوں اور کاروباری اداروں پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے زیلنسکی پر جنگ ختم کرنے میں عدم دلچسپی کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ یوکرین کو یورپی ممالک سے بھاری مالی امداد مل رہی ہے، جبکہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی یوکرین کو امداد فراہم کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اپنی سرزمین کا بڑا حصہ کھو چکا ہے اور اس کی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاہم، ان کے الزامات اور دعوؤں کی آزادانہ تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp