LogoMonday, October, 19, 2026

News Point PK

ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہے، مزید گورنر راج یا مارشل لا آتا نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا

ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہے، مزید گورنر راج یا مارشل لا آتا نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک

19-Oct-2026
|

پاکستان

ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہے، مزید گورنر راج یا مارشل لا آتا نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس سیاسی قوت کا سرمایہ (پولیٹیکل کیپٹل) موجود نہیں، جبکہ ملک مثبت جمہوریت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اب ملک میں ہر کسی کو کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے، آگے مزید مراحل بھی آئیں گے، تاہم انہیں مستقبل میں گورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام نافذ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں تو حکومت کو انہیں دور کرنا چاہیے، تاہم وہ 90 یا 180 دن میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہے۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ سینیٹر بننے کے لیے انہیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ووٹ دیے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ان کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp