ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی جیل سے بچنے کی کوششوں میں امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ بار ایران کو شکست دینے کی کوشش کی گئی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ قسمت آزمائی کی گئی تو محتاط رہنا ہوگا، کیونکہ ایران کے بھی کچھ معاملات ابھی ادھورے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی نئی جنگ کے نتائج اسرائیل کے لیے جیسے بھی ہوں، امریکی صدر کو اس کے نتائج کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔








