کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری اور بلوچستان سے آنے والی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات نمایاں رہ سکتے ہیں۔ اکتوبر میں گرمی کو موسمی تبدیلی کا معمول کا حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دوران موسم سرما کی ہوائیں بتدریج اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط سے صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے، جبکہ دسمبر کے اوائل سے وسط تک موسم سرد ہونا شروع ہونے کا امکان ہے۔








