اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات محض دکھاوے کے لیے کیے گئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق حقائق جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ان کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔








