LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

امریکی حملوں کا جواب، ایران کا کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

امریکی حملوں کا جواب، ایران کا کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

ویب ڈیسک

19-Jul-2026
|

بین الاقوامی

امریکی حملوں کا جواب، ایران کا کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران خودکش (کامی کاز) ڈرونز استعمال کیے گئے اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا-

بیان کے مطابق حملوں میں کیمپ اُدیری میں قائم امریکی فوج کے اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا گیا، جبکہ علی السالم ایئر بیس میں نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے ریڈار اور فضائی نگرانی کے ریڈار کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران کی مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم ایرانی بیان میں حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp