منشیات ڈیلر انمول کے خلاف ڈیجیٹل شواہد فرانزک جانچ کیلئے بھجوانے کی درخواست

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف شواہد کی فرانزک کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک جانچ کے لیے درخواست دی ہے۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز، کال ریکارڈنگ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد فرانزک تجزیے کے لیے پنجاب لیبارٹری بھجوانے کا حکم دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمہ سے متعلق مختلف ڈیجیٹل شواہد حاصل ہوئے ہیں جن میں وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز اور کال ریکارڈنگ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ نے ان ریکارڈنگز اور میسجز کو اپنا تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ ملزمہ کا مؤقف ہے کہ وائس میسجز اور ریکارڈنگ میں موجود آواز اس کی نہیں ہے، اس لیے تمام ڈیجیٹل شواہد کو پنجاب لیبارٹری بھجوا کر فرانزک تجزیہ کرایا جانا ضروری ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک جانچ پنجاب لیبارٹری سے کرانے کا حکم دیا جائے تاکہ سائنسی بنیادوں پر شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ سے یہ تصدیق ہو سکے گی کہ مذکورہ وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز اور کال ریکارڈنگ میں موجود آواز ملزمہ کی ہے یا نہیں۔
نمایاں خبریں
عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

کراچی میں پانی کی قلت سنگین، قیوم آباد میں شدید احتجاج، شہری رل گئے

کراچی، جھوپڑیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت پانچ افراد زخمی

ٹریفک پولیس کا عوام دوست اقدام، روڈ سیفٹی آفیسرز اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally