LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

ویب ڈیسک

06-Jun-2026
|

شہر قائد

عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

مرکزی مسلم لیگ کراچی نے 11 جون کو شاہراہِ قائدین پر دھرنے کا اعلان کردیا ، مہنگائی کے خلاف تحریک کے سلسلے میں 14 جون کو حیدرآباد اور 17 جون کو سکھر میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا-

فیصل ندیم نے کہا کہ ہر بجٹ عوام کے لیے صدمہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ حکمران مسلسل بوجھ عوام پر منتقل کرتے ہیں ۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو جواز بنا کر عوام دشمن فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ایران امریکہ کشیدگی کو بھی مہنگائی بڑھانے کے لیے بہانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے اور تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، کیونکہ بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وفاقی و شہری حکومتوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، اور عوامی حقوق کے حصول تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp