ٹریفک پولیس کا عوام دوست اقدام، روڈ سیفٹی آفیسرز اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے

ویب ڈیسک
شہر قائد

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
نمایاں خبریں
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچایا

فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

محسن نقوی کا تہران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کو فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچائیں گے

گلگت بلتستان الیکشن: سیکورٹی انتظامات سخت، انٹرنیٹ سروس معطل

عوام دشمن بجٹ قبول نہیں، مرکزی مسلم لیگ کی حکومت کو وارننگ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally