LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

ویب ڈیسک

07-Jun-2026
|

خاص خبریں

فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

اسلام آباد: لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے والے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے جاری کردہ بیان کے کہا گیا ہے کہ جنرل روڈولف ہیکل پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان روانہ ہوئے۔ تاہم لبنانی فوج کی جانب سے دورے کے دورانیے اور ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 593 افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار 990 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp