ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پُرامید، خامنہ ای سے براہِ راست بات چیت کی پیشکش

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چاہیں تو ان سے براہ راست بات کرنے کو تیار ہوں اور معاہدے سے متعلق دعویٰ کیا کہ دونوں فریق معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ تہران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو دونوں ممالک کے درمیان تین ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور امریکا ایران کے ساتھ مل کر اس کے انتہائی افزودہ یورینیم کو نکالنے اور تباہ کرنے کے لیے کام کرے گا اور اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایرانی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کریں گے تاکہ امریکی افواج خود محفوظ طریقے سے اس مواد کو جمع کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوئی ایسا معاہدہ کر لیتے ہیں جس کے بعد ہمارے تعلقات دوستانہ ہو جائیں تو ہم سب مل کر یہ کام کریں گے اور ہم یورینیم نکال کر تباہ کریں گے، چاہے وہ وہیں تباہ کیا جایا یا پھر کسی اور جگہ لے جا کر تباہ کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ جائیں گے یا ان کے بغیر لیکن وہاں کوئی ہم پر فائرنگ نہیں کرے گا اگر ہم معاہدہ نہیں کرتے ہیں، تو ہم انہیں بدترین فوجی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنائیں گے، پھر جب حالات محفوظ ہوں گے تو ہم خود جا کر یہ کام کریں گے۔
نمایاں خبریں
ایران پر یکطرفہ حملے میں امریکا شریک نہیں ہوگا،ٹرمپ کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، آزاد امیدواروں کی بھی مضبوط انٹری

عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات، کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 خوارج ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اظہارِ تشویش، مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally