ایران پر یکطرفہ حملے میں امریکا شریک نہیں ہوگا،ٹرمپ کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح اشارہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے اپنے مؤقف سے امریکی صدر کو آگاہ کیا تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اگر اسرائیل ایران کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکا اس آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایران کے حالیہ اقدامات کے باوجود واشنگٹن تہران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے سیاسی حل ہی بہتر راستہ ہے۔
انٹرویو میں امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قیادت کو بالآخر ایسے کسی معاہدے کو قبول کرنا پڑ سکتا ہے جو کشیدگی میں کمی کا باعث بنے۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکا دیگر آپشنز، بشمول محدود فوجی کارروائی پر بھی غور کر سکتا ہے۔
نمایاں خبریں
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، آزاد امیدواروں کی بھی مضبوط انٹری

عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات، کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان

ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پُرامید، خامنہ ای سے براہِ راست بات چیت کی پیشکش

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 خوارج ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اظہارِ تشویش، مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally