محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچایا

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے اور عباس عراقچی کے حوالے کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران پہنچے اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات کی۔
ملاقات کے دوران، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف مسلط کردہ امریکی صہیونی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام عباس عراقچی کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے خبر اور تصاویر بھی ایکس پر جاری کی گئی ہیں۔
نمایاں خبریں
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، آزاد امیدواروں کی بھی مضبوط انٹری

عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات، کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان

ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پُرامید، خامنہ ای سے براہِ راست بات چیت کی پیشکش

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 خوارج ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اظہارِ تشویش، مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally