LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

گلگت بلتستان الیکشن: سیکورٹی انتظامات سخت، انٹرنیٹ سروس معطل

گلگت بلتستان الیکشن: سیکورٹی انتظامات سخت، انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک

06-Jun-2026
|

تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن: سیکورٹی انتظامات سخت، انٹرنیٹ سروس معطل

گلگت بلتستان میں الیکشن کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں امیدواروں کے انتخابات کیلئے کل جی بی اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن ہوں گے، جس میں مجموعی طور پر 403 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے درمیان کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے 23، ن لیگ کے 22، آئی پی پی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11، جے یو آئی کے 9، وحدت المسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے 6 نشتوں پر امیدوار کھڑے کیے جبکہ 266 کے قریب آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ جن کے چناؤ کیلیے مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے گلگت شہر میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، موبائل انٹرنیٹ، فائبر نیٹ، وائی فائی سروس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے گلگت شہر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تصدیق یا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کا ماننا ہے کہ الیکشن کے پیش نظر سروس بند کی گئی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp