LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

محسن نقوی کا تہران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کو فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچائیں گے

محسن نقوی کا تہران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کو فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچائیں گے

ویب ڈیسک

06-Jun-2026
|

خاص خبریں

محسن نقوی کا تہران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کو فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچائیں گے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک اہم پیغام پہنچائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اہم مشاورت کی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی محسن نقوی کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں، جنہیں وہ اپنے دورۂ ایران کے دوران متعلقہ قیادت تک پہنچائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp