LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت پانچ افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت پانچ افراد زخمی

ویب ڈیسک

05-Jun-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت پانچ افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 گل چوک کے قریب فائرنگ سے 3 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر پلاٹ کے تنازعے کا شاخسانہ ہے اور امکان ہے کہ بچہ فائرنگ کی زد میں آ گیا۔

دوسرے واقعے میں ملیر غریب آباد اسماعیل کریانہ شاپ کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے 26 سالہ گلفام زخمی ہوا۔ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد 5 نمبر گلی نمبر 8 فاروق اعظم مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شمائلہ زخمی ہوگئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح گلستان جوہر پہلوان گوٹھ پی آئی اے سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ عبداللہ زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A فیضان بلال مسجد کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 18 سالہ ماہ نور زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp