معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حسنات خان کی پاکستان واپسی، اہم عہدہ مل گیا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسنات خان برطانیہ سے پاکستان منتقل ہوگئے، انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وہ CEOاورڈین کے فرائض انجام دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیر مین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے مطابق ڈاکٹر حسنات کو انٹرویو کے بعد سیلیکٹ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دینا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت سپیشلائزڈ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے ڈاکٹر حسنات ایک اچھے کارڈیک سرجن ہیں۔ڈاکٹر حسنات کے آنے سے اسپتال میں بہتری آئے گی۔کارڈیک سرجی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے تاکہ مریضوں کا فاہدہ ہو۔
ڈاکٹر حسنات خان1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوئے،انہوں نے برطانیہ کے معروف رائل برومپٹن اسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔
1995 میں لیڈی ڈیانا اپنے ایک زیرعلاج دوست کی عیادت کے لیے رائل برومپٹن اسپتال پہنچیں،جہاں ان کی ملاقات ڈاکٹرحسنات خان سے ہوئی، لیڈی ڈیانا سے تعلق ڈاکٹرحسنات خان کی وجہ شہرت بنا۔
کئی برس برطانیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹرحسنات خان اب پاکستان واپس آ گئے ہیں۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

آزاد کشمیر بحران: مولانا فضل الرحمان ثالثی کیلئے متحرک، بلاول مکمل تعاون کیلئے تیار ، ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

سندھ طاس معاہدہ خطے میں امن کی بنیاد ہے، پاکستان کے آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، بلاول بھٹو

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally