LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ملک کے خیرخواہ ہیں، آئین اور پارلیمنٹ کو اصل راستے پر چلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

ملک کے خیرخواہ ہیں، آئین اور پارلیمنٹ کو اصل راستے پر چلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

ملک کے خیرخواہ ہیں، آئین اور پارلیمنٹ کو اصل راستے پر چلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی خیرخواہی چاہتے ہیں، صوبوں کو توڑنے کے بجائے ان کے حقوق اور آئینی حیثیت کا تحفظ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہمیں عدل، مساوات اور انصاف کا نظام قائم کرنے کی تعلیم دیتی ہے، اقتدار بذاتِ خود مقصد نہیں بلکہ اس کا مقصد عدل و انصاف کا نفاذ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات کا احترام کرنا چاہیے، جبکہ دینی مدارس کی تعلیم کو جرم قرار دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے قانون سازی پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کے اختیارات کی آئینی حدود مقرر ہیں، مضبوط ادارے ضروری ہیں لیکن کسی ادارے کو آئینی دائرے سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ صوبوں کے حقوق اور این ایف سی ایوارڈ میں کمی نہیں ہونی چاہیے، ایسی کوششوں سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آئین کمزور ہوا تو ملک کو دوبارہ سمیٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی کے تحت صوبوں کو ملنے والے وسائل کا تحفظ ضروری ہے، جبکہ کابینہ کے اختیارات کسی اور کے پاس منتقل نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کھل کر اس لیے بات کرتے ہیں کیونکہ ملک کے خیرخواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ آئین و پارلیمنٹ اپنے اصل راستے پر چلیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp