LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

بانی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر

بانی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

بانی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا منصوبہ آخری لمحے میں تبدیل کیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو معاملہ کافی آگے بڑھ چکا ہوتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا شفا اسپتال میں علاج ہوجاتا تو بہتر ہوتا، تاہم وہ مایوس نہیں ہیں اور دوبارہ کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطے ختم نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر سیاست اور بیان بازی نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق عمران خان کا علاج ایک سیدھا اور واضح معاملہ تھا، جس نے بھی آخری وقت میں اسپتال منتقلی کا منصوبہ تبدیل کیا، درست نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقلی سے متعلق کسی سیکیورٹی خدشے سے آگاہ نہیں کیا تھا، تاہم پارٹی کو خود بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا کے بجائے پمز منتقل کیا گیا، تاہم وہاں بھی مطلوبہ علاج نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج بھی عملدرآمد ممکن ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر نمبر لگ گیا ہے اور جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درخواست سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جعلی ہے۔ ان کے مطابق اب تک ہونے والی تمام بات چیت عمران خان کی صحت کے حوالے سے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی، جبکہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور صوبائی معاملات میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp