LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پاکستان کے تاریخی کرکٹ وینیو کی بحالی، نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے سپرد

پاکستان کے تاریخی کرکٹ وینیو کی بحالی، نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے سپرد

ویب ڈیسک

06-Oct-2026
|

کھیل

پاکستان کے تاریخی کرکٹ وینیو کی بحالی، نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے سپرد

حیدرآباد: تاریخی نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو 20 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا، اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد اور پی سی بی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید اور میئر حیدرآباد کاشف شورو نے شرکت کی۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید نے کہا کہ معاہدے کے تحت نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنایا جائے گا، اس کی گنجائش میں اضافہ اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے ریجنل کرکٹ اکیڈمی کو بھی فعال کیا جائے گا۔

نیاز اسٹیڈیم کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔

لیجنڈری جاوید میانداد نے اسی میدان میں 288 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جبکہ برصغیر میں منعقد ہونے والے پہلے آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلے کی میزبانی کا اعزاز بھی اسی اسٹیڈیم کو حاصل ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp