LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

لانگ مارچ پر رانا ثناء اللہ کا سخت ردعمل، باز نہ آئے تو سمجھا دیا جائے گا

لانگ مارچ پر رانا ثناء اللہ کا سخت ردعمل، باز نہ آئے تو سمجھا دیا جائے گا

ویب ڈیسک

20-Sept-2026
|

تازہ ترین

لانگ مارچ پر رانا ثناء اللہ کا سخت ردعمل، باز نہ آئے تو سمجھا دیا جائے گا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ کرنے والوں کو روکنے اور معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں رورل ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی نے بلا شبہ ہر شہری کی زندگی مشکل بنا دی ہے، جبکہ موجودہ مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت براہِ راست پیٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں مہنگائی کا مسئلہ موجود ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا کے کسی ملک میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ اور مار دھاڑ کی گئی ہے؟ ان کے مطابق لانگ مارچ کرنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp