لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی بہتری کے لیے صرف پنجاب نہیں بلکہ چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس قائم ہونے چاہئیں، تاہم صوبوں کی تقسیم سے قبل ایسی پارلیمنٹ ضروری ہے جس کی ساکھ پر سوال نہ اٹھیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی سلامتی سیاسی اختلافات سے زیادہ اہم ہے، موجودہ حالات میں اتحاد کی ضرورت ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو فی الحال دھرنا مؤخر کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، تاہم اپوزیشن کو بھی اپنے مطالبات پر واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات میں آنا چاہیے، سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ملکی تقسیم کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے دینے کے بجائے مکمل اختیارات بھی منتقل کیے جائیں تاکہ میئر، ناظم اور کونسلرز اپنے علاقوں میں مؤثر طور پر کام کرسکیں۔








