LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سہیل آفریدی کا 11 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کا اعلان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سہیل آفریدی کا 11 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کا اعلان

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سہیل آفریدی کا 11 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کا اعلان

چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دے دی، جبکہ 13 اکتوبر کو مختلف ڈویژنوں کے قافلوں کی آمد اور ہزارہ ڈویژن کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شبقدر چوک، ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ملک بھر کے عوام کو 11 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے صوابی انٹرچینج پہنچیں گے، جہاں ہزارہ ڈویژن کے لیے بھی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق کوہاٹ ڈویژن کے قافلے بھی صوابی انٹرچینج پہنچیں گے، جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ پر جاری مارچ میں شامل ہوں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp