کوہاٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، شرکا آج پشاور کی جانب روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے، جبکہ صوابی پہنچ کر لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں، انہیں کسی قیمت پر خریدا نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی دولت بھی دے دی جائے تو وہ اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 8 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہوگا، تاہم لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی صوابی میں واضح کی جائے گی۔








