LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 8 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل

پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 8 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل

اسپورٹس ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 8 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں سیزن کی تاریخیں فائنل کرلی گئی ہیں۔ پی ایس ایل 12 کا میلہ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک جاری رہے گا، جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

لندن میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندگان نے شرکت کی، جہاں مشاورت کے بعد نئے سیزن کی ونڈو کو حتمی شکل دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ سیزن نے پی ایس ایل کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، شائقین کی ریکارڈ تعداد اور براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔ پی سی بی 2027 میں بھی شاندار سیزن کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین پی ایس ایل 12 کے منتظر ہیں اور تمام 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے بھرپور تیاری کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کا ٹائٹل پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر اپنے نام کیا تھا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp