LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

شہریوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

شہریوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک

22-Aug-2026
|

تازہ ترین

شہریوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرِ تعمیر حسن سلیمان میموریل اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے قائم کیے جانے والے اسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسپتال 312 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس کا رقبہ 3 لاکھ 23 ہزار مربع فٹ ہے۔

اسپتال میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، امراضِ قلب کے علاج، ایمرجنسی، او پی ڈی، آئی سی یو اور سی سی یو سمیت جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 23.5 ملین ڈالر ہے، جبکہ تعمیر کا آغاز دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔ اسپتال کا افتتاح 25 دسمبر 2026 کو کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتال سے ملیر کے عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام شہریوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp