پاکستان کے نئے بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت میں تیزی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹکے مطابق وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے جس میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
آئی ایم ایف وفد کی اسلام آباد میں حکومتی معاشی ٹیم سے مذاکرات شروع ہوگئے، وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
نئے مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس محاصل، مالی اصلاحات، انرجی سیکٹر ریفارمز اور نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزارت توانائی سمیت دیگر اداروں اور محکموں سے اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق وفد کے ساتھ نئے بجٹ کے لیے ٹیکس اور دیگر معاشی اہداف طے کیے جائیں گے۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے، حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی کے اقدامات پر بات ہوگی۔
نمایاں خبریں
قوم کی قسمت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی!!

ریاستی اداروں میں مکمل یکسوئی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اطلاعات

آئی ایم ایف کو حکومت کی بڑی یقین دہانی، گیس سبسڈی نظام تبدیل ہوگا

حکومت کا آئندہ بجٹ سے متعلق نواز شریف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں،لوگ گھروں میں محصور ہیں، سینیٹر عطا الرحمن

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally