آئی ایم ایف کو حکومت کی بڑی یقین دہانی، گیس سبسڈی نظام تبدیل ہوگا

ویب ڈیسک
بزنس

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 تک گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی، اور اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق موجودہ نظام میں محفوظ (Protected) اور بعض غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین کو کم نرخوں پر گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس رعایت کا بوجھ صنعتوں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔
اب یہ نظام ختم کر کے تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1,750 روپے فی MMBtu ہے، مگر محفوظ صارفین اس سے کہیں کم نرخ ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن کی اہم ملاقات ہوئی، وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ اور معاشی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آئی ایم ایف مشن کی قیادت مشن چیف آئیوا پیٹرووا نے کی۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے، آئندہ بجٹ میں مالی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر توجہ متوقع ہے۔
نمایاں خبریں
ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی اعزازات تقسیم، مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

پاکستان کے نئے بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت میں تیزی

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم، پٹرولیم لیوی نے خزانہ بھر دیا

محمد بن سلمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، خلیجی ممالک کے استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally