LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم، پٹرولیم لیوی نے خزانہ بھر دیا

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم، پٹرولیم لیوی نے خزانہ بھر دیا

ویب ڈیسک

13-May-2026
|

پاکستان

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم، پٹرولیم لیوی نے خزانہ بھر دیا

حکومت نے منگل کو بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 371 ارب روپے یا 45 فیصد اضافہ ہوا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی مالی کارکردگی جنگ سے پہلے کے دور سے بھی بہتر رہے گی۔

وفاقی حکومت نے جولائی تا مارچ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 1.205 کھرب روپے وصول کیے جو تقریباً گزشتہ مالی سال کی مجموعی وصولیوں کے برابر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک عام پٹرول صارف حکومت کا خزانے بھرنے کے لیے فی لیٹر 117.5 روپے لیوی ادا کر رہا ہے۔

پٹرولیم لیوی کی غیر معمولی بلند شرح، شرح سود میں 50 فیصد کمی کے باعث سودی ادائیگیوں میں نمایاں کمی اور صوبوں کے ریکارڈ کیش سرپلس نے آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات سے قبل پاکستان کو نسبتاً مستحکم پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا بجٹ مشن آج سے مذاکرات شروع کرے گا، تاہم ذرائع کے مطابق مشن کا دائرہ کار صرف بجٹ تک محدود نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف مشن سرکاری شعبے میں ریاستی کردار کم کرنے اور شوگر سیکٹر کو آزاد کرنے کے لیے قانونی ترامیم پر پیش رفت کا جائزہ لے گا۔

مشن آئندہ مالی سال کے محصولات اور اخراجات کے اہداف طے کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرے گا اور قوانین میں مجوزہ ترامیم کا بھی جائزہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجٹ آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے تاکہ وہ آئندہ مالی سال میں 1.64 کھرب روپے کا کیش سرپلس پیدا کریں اور تقریباً 1.78 کھرب روپے کے ٹیکس اہداف حاصل کریں۔

حکومت نے گزشتہ بجٹ میں مجموعی بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے 3.9 فیصد یا 5 کھرب روپے سے زائد مقرر کیا تھا، تاہم یہ خسارہ 3.2 فیصد تک محدود رہ سکتا ہے، جو بجٹ تخمینوں سے تقریباً 900 ارب روپے بہتر ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp