ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی اعزازات تقسیم، مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

ویب ڈیسک
پاکستان

ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات پروفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، توانائی کے شعبے میں اقدامات اور خدمات عامہ کے شعبے میں خدمات پر مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔

کرکٹر شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ انکی والدہ نے وصول کیا۔
جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی کیلئے نشان امتیاز جبکہ ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ادب کے شعبے میں خدمات پر اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اسی طرح ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا_
گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید کو ہلال شجاعت جبکہ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا، پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نمایاں خبریں
ریاستی اداروں میں مکمل یکسوئی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اطلاعات

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

آئی ایم ایف کو حکومت کی بڑی یقین دہانی، گیس سبسڈی نظام تبدیل ہوگا

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم، پٹرولیم لیوی نے خزانہ بھر دیا

محمد بن سلمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، خلیجی ممالک کے استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally