محمد بن سلمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، خلیجی ممالک کے استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کی سرزمین اور علاقائی پانیوں کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت کی سرزمین اور علاقائی پانیوں میں ہونے والے حملوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی۔
کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب خلیجی ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
کابینہ اجلاس کے دوران ولی عہد نے موریطانیہ کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے بھی اراکین کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں علاقائی صورتحال، عالمی تعاون اور مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی سفارتی و ترقیاتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نمایاں خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے ، ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال

ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی اعزازات تقسیم، مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم ، رپورٹس کو ایران کیلئے سہولت کاری قرار دے دیا

برطانیہ میں سیاسی ہلچل، لیبر پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار، کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally