برطانیہ میں سیاسی ہلچل، لیبر پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار، کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کو شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جہاں بلدیاتی انتخابات میں خراب نتائج کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارمر کی کابینہ کے 4 وزرا بھی احتجاجاً مستعفی ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکمران لیبر پارٹی کے 80 سے زائد اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم سے فوری استعفے یا عہدہ چھوڑنے کے لیے واضح شیڈول دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
دوسری جانب 100 سے زائد لیبر اراکین پارلیمنٹ نے کیئر اسٹارمر کے حق میں حمایت کا اظہار بھی کیا ہے اور پارٹی کے اندر ان کی قیادت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق لیبر پارٹی میں نئے رہنما کے انتخاب کے عمل کو شروع کرنے کے لیے کم از کم 81 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق بحث تیز ہوگئی ہے۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ وہ انتخابی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، تاہم اس وقت حکومت کی توجہ ملک چلانے اور عوامی مسائل حل کرنے پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کا واضح طریقہ کار موجود ہے لیکن ابھی تک اس عمل کا باضابطہ آغاز نہیں کیا گیا۔
نمایاں خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے ، ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم ، رپورٹس کو ایران کیلئے سہولت کاری قرار دے دیا

امریکی کانگریس میں ایران جنگ سے متعلق بڑا دعویٰ، 39 جنگی طیارے تباہ ہونے کا انکشاف

چین کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے کردار تیز کرنے کا مطالبہ

ایران ہر صورتحال کیلئے تیار،دشمنی کرنے والوں کو سخت جواب ملے گا، اسماعیل بقائی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally