LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم ، رپورٹس کو ایران کیلئے سہولت کاری قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم ، رپورٹس کو ایران کیلئے سہولت کاری قرار دے دیا

ویب ڈیسک

13-May-2026
|

بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم ، رپورٹس کو ایران کیلئے سہولت کاری قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے متعلق کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض رپورٹس کو ’عملی غداری‘ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری لحاظ سے واشنگٹن کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے، دراصل دشمن کی مدد اور سہولت کاری کے مترادف ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی حالیہ دنوں میں جنگ کی تنقیدی کوریج پر امریکی میڈیا اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp