LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

چین کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے کردار تیز کرنے کا مطالبہ

چین کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے کردار تیز کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

13-May-2026
|

بین الاقوامی

چین کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے کردار تیز کرنے کا مطالبہ

چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ ثالثی کوششوں سے آگاہ کیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے مزید قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری اور عارضی جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو خطے میں امن بحال کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور خود بھی خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ کئی ممالک اس اہم بحری راستے کو دوبارہ کھلوانے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp