خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں،لوگ گھروں میں محصور ہیں، سینیٹر عطا الرحمن

ویب ڈیسک
خاص خبریں

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے وفاقی اور خیبرپختونخوا کی حکومت کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے صوبے کی حالت کو سنگین قرار دیا اور کہا کہ ہمارا صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، آپ خدانخواستہ ملک توڑنے کی ابتدا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کو لہولہان دیکھنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آنسو رو رہے ہیں اور آپ کو اپنے بلوں کی پڑی ہوئی ہے، خیبرپختونخواہ میں لاشیں اٹھ رہی ہیں اور ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ خدانخواستہ ملک توڑنے کی ابتدا کر رہے ہیں، ہم ملک کو توڑنا نہیں چاہتے، کیوں آپ خیبرپختونخواہ کو لہو لہان دیکھنا چاہتے ہیں، لکی مروت کی صورت حال دیکھیں، نورنگ بازار میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، ہم بار بار کہہ چکے ہیں اس پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ صورت حال واضح ہو لیکن نہیں بلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت میں پنجاب کی طرف سے بارڈر کراس کریں تو خون خواری ہے، ہم اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، زندگی عصر کے وقت ٹھپ ہوجاتی ہے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں خون بہتا ہے تو بہتا رہے، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا خون اتنا سستا کیوں ہوگیا ہے۔
مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ ہمیں یہ احساس نہ دلائیں کہ خیبرپختونخوا کا خون ارزاں ہوگیا ہے، یہ احساس پیدا ہوگیا تو آپ ملک توڑنے کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہم ملک نہیں توڑنا چاہتے، خدارا رحم کریں، اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کو بھی ہمارا احساس ہونا چاہیے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے، وہاں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، وہاں کا صوبائی وزیراعلیٰ آج بھی سیرسپاٹے کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں دیوار کے ساتھ کیوں لگانا چاہتے ہیں لہٰذا دست بستہ گزارش کرتا ہوں خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور مظلوم قوموں کا خیال کریں۔
نمایاں خبریں
ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی اعزازات تقسیم، مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

قوم کی قسمت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی!!

ریاستی اداروں میں مکمل یکسوئی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اطلاعات

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

پاکستان کے نئے بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت میں تیزی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally