LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری اور جعلی کرنسی کے معاملے پر اہم بریفنگ دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں 10 روپے کا نوٹ شامل نہیں ہوگا، اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔

ان کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کی تیاری کی لاگت بڑھنے کے باعث اسے ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، تاہم موجودہ نوٹ اس وقت تک زیرِ گردش رہے گا جب تک نئے نوٹ جاری نہیں ہوجاتے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ابتدائی ڈیزائن وزیر خزانہ کی زیر صدارت قائم کمیٹی نے مسترد کردیا ہے، جس کے بعد نئے فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلی کی تجاویز شامل کی جارہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ ایک ہزار اور 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ زیادہ گردش میں ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا کہ بینکوں اور اے ٹی ایمز سے بھی جعلی کرنسی نکلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کے مطابق جعلی نوٹوں میں اضافے کے باعث بعض دکاندار ایک ہزار اور 5 ہزار روپے کے نوٹ لینے سے بھی گریز کررہے ہیں، جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستان میں جعلی کرنسی کی شرح کم ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ موجودہ ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 2005 سے چھپ رہے ہیں اور اب نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ بھی کیا جاچکا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیٹ بینک پر کنسلٹنٹ کمپنی کے 15 ہزار روپے واجب الادا ہیں، جبکہ دو سال قبل دیے گئے تین نوٹ بھی تاحال واپس نہیں کیے گئے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp