LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی، انتظامی افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی، انتظامی افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

09-Oct-2026
|

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی، انتظامی افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متعلقہ اضلاع میں تعینات اعلیٰ انتظامی افسران کو پیشگی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں ان اضلاع میں سرکاری افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر تعینات کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹرز اپنے متعلقہ اضلاع کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے، جبکہ سرکاری معاملات بھی ان کی نگرانی میں چلائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر غور کے لیے کل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ اور اس سے متعلقہ انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

تاہم، تاحال ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp