اسٹیل ٹاؤن اور ناظم آباد میں پولیس مقابلے، دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا مقابلہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم دلبر علی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ ناظم آباد تھانے کی حدود میں چار نمبر ریلوے پھاٹک کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے ایک اور ملزم صابر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے بھی اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
نمایاں خبریں
حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں حج قرعہ اندازی

کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally