سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں حج قرعہ اندازی

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے زیراہتمام سیسی ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے خوش نصیب ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا جو اگلے سال 2027 میں ادارے کی طرف سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
پیپلزلیبر بیورو سندھ کے صدر و سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرکمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے بذریعہ کمپیوٹر حج قرعہ اندازی کی، انہوں نے کہا کہ سندھ سوشل سیکورٹی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور حج قرعہ اندازی کا یہ سلسلہ اسی روایت کا تسلسل ہے،انہوں نے حج کی سعادت کیلئے منتخب ہونے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔
مہمانِ خصوصی حبیب الدین جنیدی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ملازمین وہاں جا کر اپنے ملک اور ادارے کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
تقریب میں ادارے کے اعلیٰ افسران، اسٹاف اور دیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیپلز اسٹاف یونین سندھ CBA کے عہدیداران صدر احمد نواز سمیجھو، چیئرمین اعجاز عباسی اور دیگر عہدیداروں بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) کے صدر احمد نواز نے مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ، اسلم سموں اور کمشنر سیسی کا شکریہ ادا کیا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔
صدر پیپلزاسٹاف یونین سی بی اے اعجاز عباسی نے اختتامی کلمات کہے اور تقریب میں شرکت کرنے والے افسران و ملازمین و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔
نمایاں خبریں
حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

اسٹیل ٹاؤن اور ناظم آباد میں پولیس مقابلے، دو ملزمان گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally