LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

کراچی :  غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی :  غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

کراچی: شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 38 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع جنوبی میں کارروائیوں کے دوران 20 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں پولیس نے 15 افراد کو تحویل میں لیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد افغان کیمپ منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ملیر کینٹ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق افغان کیمپ میں موجود متعلقہ حکام زیر حراست افراد کی دستاویزات کی جانچ کے بعد ان کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp