LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

شہر قائد

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

کراچی : اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ میں پارٹی کے مقامی رہنما اور یو سی 20 کے صدر فیصل عباسی جاں بحق جبکہ دو کارکن زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ فیصل عباسی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 29 سالہ فہد جمالی اور ایک اور شخص شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فہد جمالی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی اور ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے دفتر پر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول فیصل عباسی یو سی 20 کے صدر تھے اور علاقے میں منشیات فروشوں اور لینڈ گریبرز کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے تھے۔

علی احمد جان نے کہا کہ فیصل عباسی کا قتل پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp