حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی: گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد فائق کو مزید قانونی کارروائی کے لیے گلبہار تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
ادھر چھیپا حکام نے بھی ایک زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات اور ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔
نمایاں خبریں
کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں حج قرعہ اندازی

کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد گرفتار ، افغان کیمپ منتقل

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، مقامی رہنما جاں بحق، دو کارکن زخمی

اسٹیل ٹاؤن اور ناظم آباد میں پولیس مقابلے، دو ملزمان گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally