LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پیٹرولیم سپلائی چین مارچ تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز ہوگی، علی پرویز ملک

پیٹرولیم سپلائی چین مارچ تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز ہوگی، علی پرویز ملک

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

بزنس

پیٹرولیم سپلائی چین مارچ تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز ہوگی، علی پرویز ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، جس کا عمل مارچ تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اوگرا پیٹرولیم سپلائی چین کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کرے گا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر کھاد کے بحران کا خدشہ پیدا ہوا، تاہم حکومت نے کھاد فیکٹریوں کو گیس فراہم کی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔

اجلاس میں اوگرا حکام نے بتایا کہ گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرض 3 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کا مجموعی گردشی قرض ایک ہزار ارب روپے ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp