LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ، ڈیزل 91 پیسے سستا

پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ، ڈیزل 91 پیسے سستا

ویب ڈیسک

07-Oct-2026
|

تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ، ڈیزل 91 پیسے سستا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول 1 روپے 82 پیسے مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 91 پیسے سستا کردیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم، فریٹ اور دیگر متعلقہ اخراجات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل اوگرا کے پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp