حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کردیا، پیٹرول 39 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نافذ رہیں گی۔








