حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لٹر اضافہ ہوگیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔








