حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 11 پیسے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ اضافہ ایک روز قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت اوگرا عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کی بنیاد پر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کررہا ہے۔








