LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پرامن احتجاج ہمارا حق، کارکنوں پر گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

پرامن احتجاج ہمارا حق، کارکنوں پر گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

پاکستان

پرامن احتجاج ہمارا حق، کارکنوں پر گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

سوات: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے، ہمارے کارکن پرامن ہیں، اس لیے ان پر گولی نہیں چلنی چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے حکومت پر مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جنگوں کے دوران بھی ہوتے ہیں، اس لیے حکومت کو بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے، اگر حکومت مذاکرات کے حوالے سے واقعی مخلص ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرامن ہے اور پرامن احتجاج اس کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر پارٹی کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ عدالتوں کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے ممکن نہیں، بلکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp